شوہر کے ہاتھوں بیوی نذر آتش

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 35 سالہ گنگا دیوی اپنے شوہر کی جانب سے زندہ جلا دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گنگادیوی رفوجی گوڑہ علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی۔ دیوی اور جنگایا میں جھگڑے چل رہے تھے۔ شوہر نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر گنگا کو ہراسانی کا شکار بناتا تھا اور جنگایا کے بھائی کی دونوں بیویاں بھی اس خاتون کو ہراساں کررہے تھے جس سے خاتون تنگ آ چکی تھی۔ 15 جولائی کے دن بھاگیہ لکشمی پر اس کا شوہر اچانک برہم ہوگیا اور اس نے کیروسین ڈال کر آگ لگادی۔ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں شوہر پر الزام لگایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔