حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں ایک مشکوک ذہنت کے شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا ڈالا ۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ ریوائی عرف رینا جو ایرہ کنٹہ ناچارم علاقہ کے ساکن بکشاپتی کی بیوہ یہ خاتون اپنے شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ریینو کا شوہر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اسے مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ کل رات بھی بھکشا سخت نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور اسٹو سے کیروسن چڑھکر اپنی بیوی کو زندہ جلا ڈالا تاہم پڑوسیوں نے اس خاتون کی چیخ و پکار سن کر اسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔