شوہر کے ناجائز تعلقات پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر کے دوسری خاتون سے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ ایک بیوی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 32 سالہ ایس جیوتی ساکن متھورا نگر کالونی کی شادی متیالو سے ہوئی تھی ۔ جیوتی کے شوہر نے ایک دوسری خاتون سریکھا سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے اور اس بات کی اطلاع اسے ملنے پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس مسئلہ پر آئے دن دونوں کے درمیان آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا اور بیوی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں شوہر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔