شوہر کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/4جولائی،( سیاست نیوز) شوہر کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22سالہ نیراجا نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ نیراجا کی شادی الوال علاقہ کے ساکن سوچن ریڈی سے جاریہ سال فبروری میں ہوئی تھی۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے متوفی خاتون کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ نیراجا کے شوہر سوچن ریڈی کے شادی سے پہلے کئی لڑکیوں سے تعلقات تھے اور اس نے شادی کے بعد بھی ان تعلقات کو جاری رکھا اس بات کا علم اس کی بیوی کو ہوا جس کے بعد سے اس نئے جوڑے میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور سوچن ریڈی اپنی بیوی کو ذہنی و جسمانی اذیت پہنچا رہا تھا۔جس سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔