حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شوہر کے مبینہ قاتلانہ حملہ میں خاتون فوت ہوگئی ۔ جو زائد جہیز کے مطالبات کا سامنا کررہی تھی ۔ یہ واقعہ کندکور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ دیوی اپنے شوہر رمیش کے مبینہ حملہ میں فوت ہوگئی ۔ رمیش داود گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا دیوی کو زائد جہیز کے لیے شوہر اور دیگر رشتہ دار ہراساں کررہے تھے کل رات دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور رمیش نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر دیوار سے ٹکر ادیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو دیوی کے زہر لینے کا بھی شبہ ہے ۔ تاہم پولیس نے قطعی طور پر کچھ کہنے سے انکار کردیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔