شوہر کے بیرون ملک جانے کے خوف سے بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی دوری کے خوف سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ہمایوں نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ سیدہ ہاجرہ نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ ہاجرہ ایم بی نگر ہمایوں نگر کے ساکن محمد انور کی بیوی تھی انور روزگار کے سلسلہ میں مبینہ طور پر بیرون ملک جانے کا خواہشمند تھا اور اس جانب کوششوں کا آغاز بھی کرچکا تھا ۔ تاہم ہاجرہ اس بات کیلئے راضی نہیں تھی کہ اس کا شوہر اس سے دور جائے اور اس نے اپنے شوہر انور سے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک نہ جائے اور شوہر پر دباؤ بھی ڈال رہی تھی ۔ تاہم انور اس بات پر راضی نہیں تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔