شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی مارپیٹ اور اذیت رسانی کا شکار خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ خاتون ارملا جو قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن شخص امید ریڈی کی بیوی تھی یکم ڈسمبر کو انتہائی اقدام کرلیا ۔ ارملا شوہر امید ریڈی کی اذیتوں سے تنگ آچکی تھی ۔ ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچنا اور بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنانا ریڈی کی عادت بن چکی تھی اور اس سے تنگ آچکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔