شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 26 سالہ لونادتھ لکی عرف انیتا جو نظام پیٹ علاقہ کے ساکن لونادتھ راجیش کی بیوی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون شوہر کی ہراسانیوں کا شکار تھی ۔ گزشتہ چند ماہ سے اس خاتون کا شوہر زائد جہیز کے لئے ہراساں و پریشان کررہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔