حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک خاتون شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ رینو کا جو سنتوش نگر ملکاجگیری علاقہ کے ساکن رما راو کی بیوی تھی اپنے شوہر کی جانب سے پریشان تھی۔ اس خاتون کا شوہر اسے ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔