حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پرانے شہر کے علاقہ مادنا پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ کنیز فاطمہ جو مولانا آزاد نگر مادنا پیٹ علاقہ کے ساکن ناصر خان کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ کنیز فاطمہ کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی اور گزشتہ چند روز سے اس خاتون کی ہراسانی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ہراسانی اور اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔
مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ جے راج نے آج انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص پیشہ سے مزدور تھا جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔