شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) لڑکیوں کی پیدائش اور زائد جہیز کے مطالبہ پر شوہر کی ہراسانی کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ مادھوی جو آر ٹی سی کالونی علاقہ کے ساکن ناگیش کی بیوی تھی ۔ سنگاریڈی کی متوطن بتائی گئی ہے ۔ 5 سال قبل اس خاتون کی شادی ہوئی تھی اور اس کی تین لڑکیاں ہیں ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر ہراساں کر رہا تھا اور گذشتہ چند روز سے مارپیٹ کا نشانہ بنارہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے 26 فروری کے دن خودسوزی کرلی اور 27 فروری کے دن فوت ہوگئی ۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔