شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) عادی شرابی شوہر کی ہراسانی اور کردار پر شبہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ بالاپور پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ ایم ارونا جس کی شادی 3 سال قبل ڈیوڈ سے ہوئی تھی جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے جس کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے۔ ڈیوڈ عادی شرابی ہے اور اپنی بیوی کو ہراساں کرتے ہوئے اُس کے کردار پر شبہ کیا کرتا تھا۔ شوہر کے اِس رویہ سے دلبرداشتہ ارونا نے 3 اپریل کو کیروسین ڈال کر خود کو آگ لگالی تھی۔ جس کے بعد اُسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ بالاپور پولیس نے ڈیوڈ کے خلاف مزید جہیز کیلئے ہراسانی اور خودکشی پر اُکسانے کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔