حیدرآباد۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) شوہر کی اذیت اور ہراسانی سے تنگ دو ماہ کی دُلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ جی وجئے لکشمی کی شادی نومبر 2016 میں گری بابو سے ہوئی تھی اور وہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ فیس III میں مقیم تھی۔ شوہر کے مزید جہیز کیلئے اذیتیں اور ہراساں کرنے سے دلبرداشتہ وجئے لکشمی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس نے گری بابو کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا۔