شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/4جولائی، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراساانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25سالہ سوراماں جو عطا پور علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی اس خاتون نے شوہر کے ظلم سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ خاتون سوراماں نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر یادیا اس کو ہراساں و پریشان کرتا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔