حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) شوہر کی جانب سے مزید جہیز کیلئے ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس کے بموجب 27سالہ پی رما دیوی جو درگا ریڈی کی بیوی تھی اور شوہر کی جانب سے مزید جہیز کیلئے مسلسل ہراسانی کا شکار تھی۔ رما دیوی نے شوہر کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے مکان میں آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دیوی کے رشتہ داروں کی جانب سے شوہر درگا ریڈی کے خلاف شکایت کئے جانے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نعش کو گاندھی ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا۔