شوہر کی ڈانٹ اوراولاد سے مایوس دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں دو خواتین کی خوکشی کے واقعات پیش آئے ۔ شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے ایک اوردوسرا اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 28 سالہ وینکٹماں جو اپل علاقہ کے ساکن بابو کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی جاریہ سال ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوا کرتی تھی ۔ 29 نومبر کو وینکٹماں فون پر کسی اجنبی سے بات چیت میں مصروف تھی کہ اس کے شوہر نے دیکھ لیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی اور اس بات کی دھمکی دی کہ وہ فون پر بات کرنا بند نہیں کرے گی تو اس کی والدہ کو اس کی اطلاع دے گا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاون نے خودکشی کرلی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 25 سالہ ورا لکشمی جو ناچارم علاقہ کے ساکن بابو نامی شخص کی بیوی تھی کی شادی بھی چند عرصہ قبل ہوئی تھی ۔ تاہم اس کی کوئی اولاد نہیں تھی کے سبب ورا لکشمی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی اور اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔