حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) شوہر کی ملازمت چھوٹنے کے خوف سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 46 سالہ خاتون سندھیا رانی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سندھیا رانی اپنے شوہر نوین بابو کی ملازمت کے تعلق سے فکرمند تھی ۔ یہ لوگ قطب اللہ پور کالونی میں رہتے تھے ۔ اس خاتون کو ہمیشہ اپنے شوہر کی ملازمت کی فکر رہتی تھی ۔ اس کے شوہر کی ملازمت غیر محفوظ ملازمت سے مستقبل کی فکر میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
والدین کی ڈانٹ پر طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ اشون جو طالب علم تھا ۔ سرینواس نگر کالونی چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن کرن کا بیٹا تھا ۔ اس لڑکے کو تعلیم پسند نہیں تھی اور وہ اسکول نہیں جاتا تھا اور اسکول غیر حاضر ہونے پر اس کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر طالب علم نے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔