حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) شوہر کی دوسری شادی کی دھمکی سے خوف کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ بھارتی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بھارتی اما مہیشوری کالونی کومپلی علاقہ کے ساکن سوریہ کرن کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق بھارتی اور سوریہ کرن کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی ۔ ہرروز نشہ کی حالت میں مکان پہونچنا اور بیوی سے جھگڑا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ کرن بار بار اپنی بیوی سے دوسری شادی کرنے کی بات کرتا تھا اور بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی دیا کرتا تھا ۔ جس سے دلبردشاتہ بھارتی نے خودکشی کرلی ۔