جئے پور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا گلابی شہر کہا جانے والا جئے پور شادی شدہ خواتین کے لئے محفوظ خطہ نہیں ہے کیونکہ اعداد و شمار کچھ یہی بات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ایسے 3 سرکردہ شہروں میں سے ہے جہاں شوہر یا اُس کے رشتہ داروںکی طرف سے ظلم کے سب سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کی رپورٹ جو حال ہی میں جاری کی گئی، اُس کے مطابق جئے پور کے ساتھ دہلی اور حیدرآباد ایسے تین نمایاں شہر ہیں جو خواتین کے خلاف شوہر یا اُس کے رشتہ داروں کے ظلم، درج فہرست طبقات کے خلاف مظالم، معاشی جرائم، سائبر کرائم اور گاڑیوں کی چوریوں کے معاملوں میں منفی ریکارڈ رکھتے ہیں۔