شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خود سوزی

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ مادناپیٹ میں سعیدآباد پولیس کے مطابق 26 سالہ وائی اوشا جو آر سی نگر مادناپیٹ علاقہ کے ساکن راجوکی  بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مادناپیٹ ذرائع کے مطابق اوشا کو اس کی ساس للیتا ،نند سواپنا اور دیور راجو کے علاوہ شوہر کی جانب سے کافی ہراسانی و اذیت رسائی کا سامنا تھا ۔پولیس مادناپیٹ مصروف تحقیقات ہے۔