حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شوہر کے کردار پر شبہ اور شوہر کی حرکتوں سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ وی انیتا نے جو کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون سعیدآباد کرشنا نگر علاقہ کے ساکن سائی کرن کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2009 میں ہوئی تھی اور ان کی دو سالہ لڑکی ہے ۔ انیتا کو اپنے شوہر کے کردار پر شبہ تھا اور وہ شوہر کی حرکتوں سے تنگ آچکی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔