حیدرآباد ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ضلع عادل آباد کوبیر منڈل کے موضع ملیگاؤں میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ رات 11 بجے درودا بائی عمر 35 سال نے شوہر سے جھگڑے کے دوران دلبرداشتہ ہو کر دوسرے کمرے میں مٹی کا تیل جسم پر ڈال کر آگ لگا خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ گاؤں والوں نے یہ منظر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ اطلاع پاکر مقام واردات پر پہنچ کر چندر نائیک بھگوا نے 108 میں خاتون کو بھینسہ ایریا ہاسپٹل منتقل کرنے پر حالات تشویشناک تھی جانبر نہ ہوسکی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا بعدازاں کوبیر سب انسپکٹر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔