حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ کرشنماں نے 13 مارچ کے دن خودسوزی کرلی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون سلطان پور پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی ۔ جو پیشہ سے لیبر بتائی گئی ہے ۔ 13 مارچ کی رات کرشنماں اور لکشمیا میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔