شوہر سے جھگڑوں پر بیویوں کی خودکشی

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ اور جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 38 سالہ خاتون روینا جو راجنا باؤلی علاقہ کے ساکن شخص سرینو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد بلیٹ کے ذریعہ گلہ گھونٹ کر خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 36 سالہ خاتون ملیشوری جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن شخص بسویشور کی بیوی تھی ۔ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔