شوہر اور سسرال کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شروانتی جو مرکھنڈیا نگر علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیوی تھی ۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی اور زائد جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔