شوگر فیاکٹری ملازمین کا احتجاج

بودھن 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ شام ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی کے سکریٹریٹ حیدرآباد چیمبر میں نظام دکن شوگر فیاکٹریوں کے تین یونٹس شکر نگر میدک و مٹ پلی کے گنا اگانے والے کسانوں کے تعلق سے ہوئی میٹنگ میں مذکورہ یونٹس میں برسر خدمت ملازمین کے مستقبل کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہ لئے جانے کی اطلاع پر آج یہاں این ڈی ایس ایل شکر نگر یونٹ کے ملازمین نے شوگر فیاکٹری کے دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے وائس پریسڈنٹ پٹابھی رامیا کے بشمول دیگر چھ عہدیداروں کو وائس پریسڈنٹ کے چیمبر میں محروس رکھا اور فیاکٹری میں برسر خدمت ملازمین کی ملازمتوں کے تعلق سے واضح تیقن دینے تک تمام عہدیداروں کو چیمبر سے باہر نکلنے نہ دینے کا اعلان کیا۔ وائس پریسڈنٹ نے احتجاجی ملازمین کو بتایا کہ ان کے مطالبہ کے تعلق سے ہیڈ آفس کو مطلع کردیا گیا۔ بعدازاں پولیس کی مداخلت پر این ڈی ایس ایل کے عہدیداروں کو راحت ملی۔