شمس آباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں ایک خاتون نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔ تفصلات کے بموجب منجولا 35سالہ ساکن کوتوال گوڑہ کو چند دن قبل اس کی ماں نے اراضی فروخت کرنے کیلئے اس کی چار بہنوں سے بھی دستخط حاصل کی، اراضی فروخت ہونے پر رقم دینے کا منجولا نے مطالبہ کیا لیکن اس کی ماں نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اس نے نامعلوم زہر پی لیا، جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ آج صبح جانبر نہ ہوسکی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔