شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب  19 جولائی کو کوتوال گوڑہ میں اوٹر رنگ روڈ سب روڈ پر نامعلوم افراد نے سید اکبر احمد ولد محمد دستگیر علی 42 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن فاروق نگر فلک نما حیدرآباد کے سر پر وزنی پتھر سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا تھا اور اسے مرا ہوا سمجھ کر مقام سے فرار ہوگئے ۔ سڑک پر چلنے والوں نے زخمی شخص کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ سید اکبر احمد آج صبح گاندھی ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔