شمس آباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں کل رات سرقہ کی وارداتیں پیش آئیں ۔ تفصیلات کے بموجب راجکمار گوڑ ساکن تونڈپلی کے مکان میں کل رات نامعلوم سارقین کھڑکی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوئے اور الماری سے 20 تولہ سونا اور 80 ہزار روپئے و دیگر اشیاء کا سرقہ کر کے قریب میں واقع ایک اور چنا انجیا کے مکان میں داخل ہو کر وہاں سے دو تولہ سونا اور رقم لے کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی رورل انسپکٹر اوما مہیشور راؤ اپنے عملہ کے ساتھ مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرلیا ۔۔