شمس آباد کے علاقہ سدانتی میں کارڈن سرچ ،31 موٹر سیکل ، پانچ کار اور ایک آٹو ضبط

شمس آباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ سدانتی میں شمس آباد زون ڈی سی پی پی وی پدمجا ریڈی کی قیادت میں کارڈن سرچ منعقد کیا گیا ۔ جس میں شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ ، پانچ انسپکٹرس ، بیس سب انسپکٹرس کے علاوہ دو سو پولیس ملازمین نے حصہ لیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی نے بتایا کہ کارڈن سرچ رات تین بجے شروع کیا گیا اور صبح 6 بجے تک جاری رہا ۔ جس میں 31 ٹو وہیلرس ، 5 فور وہیلرس اور ایک آٹو کو ضبط کیا گیا جن کے کاغذات وغیرہ نہیں تھے ۔ اور 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان سے تفتیش کی جائے گی ۔ تمام ضبط شدہ گاڑیوں کو ٹرافک پولیس کے حوالہ کی جائے گی ۔ کارڈن سرچ کے دوران مقامی افراد کا تعاون بہتر تھا۔ شمس آباد کے دیگر علاقوں میں بھی کارڈن سرچ کیا جائے گا ۔ کارڈن سرچ کے ذریعہ بغیر نمبرات کے گاڑیوں اور چوری کی گاڑیوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے اور مجرمین میں ایک خوف پیدا ہوگا جس سے جرائم میں کافی حد تک کمی ہوگی ۔ ڈی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مکانات میں کرایہ دار کو رکھنے سے قبل ان کی تمام جانکاری اور آدھار کارڈ کے زیراکس اپنے پاس محفوظ رکھے جس سے مشتبہ افراد کو مشکلات پیش آئیں گی اور عوام محفوظ رہیں گے ۔۔