شمس آباد میں چڈی گینگ کی افواہ غلط،شمس آباد اے سی پی کی وضاحت

شمس آباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں چڈی گینگ کی سرگرمیوں کی افواہ سے شمس آباد میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمس آباد کے علاقہ نکشترا کالونی میں پیر کی ابتدائی ساعتوں میں چند نامعلوم افراد داخل ہوئے ۔ مقامی افراد کو دیکھتے ہی وہ فرار ہوگئے جس کے بعد چڈی گینگ ہونے کا شبہ ظاہر کیا ۔ لیکن وہ چڈی گینگ نہیں بلکہ کوئی دوسرے ہی افراد تھے ۔ ہوسکتا ہے کہ وہ عادی سارقین کی ٹولی ہوگی ۔ چڈی گینگ کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ مقام کا معائنہ کیا گیا یہ کوئی مقامی گینگ ہوسکتی ہے ۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔ اس واقعہ میں کوئی سرقہ کی واردات پیش نہیں آئی ۔ نکشترا کالونی میں آج 14 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے اور برقی کی سربراہی نہ ہونے کی وجہ سے کالونی کے اطراف اندھیرا ہے ۔ برقی پولس کے لیے بھی برقی سب اسٹیشن میں کہتے ہوئے لائٹس کا انتظام کروایا جائے گا ۔ اے سی پی نے کہا کہ عوام کو کوئی بھی خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کی حفاظت کے لیے تمام انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر گنگا دھر آر جی آئی انسپکٹر ، وینکٹیشورلو سب انسپکٹر وغیرہ موجود تھے ۔۔