شمس آباد ڈی سی پی رمیش نائیڈو کی پریس کانفرنس
شمس آباد یکم اگست ( سیاست نیوز)شمس آباد ر جی آئی پولیس نے عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 8.25 لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات و دیگر سامان کو ضبط کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی رمیش نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آر شنکر نائیک 23 سالہ متوطن محبوب نگر ساکن عطا پور راجندر نگر انٹر میڈیٹ کے زمانے سے ہی سرقہ کی وارداتوں کو انجام دیا کرتا تھا ۔ انٹر میں تعلیم حاصل کرتے وقت لڑکیوں کو تحفے دیکر ان کے قریب جانے کیلئے رقم کی ضرورت پڑتی تھی جس سے وہ چھوٹی موٹی چوریاں کیا کرتا تھا جیسا ہی وہ عادی ہوگیاسرقہ کی وراداتوں کو انجام دینے لگا ۔ محبوب نگر میں وہ 30 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ 21 مئی 2014 کو جیل سے ضمانت پر رہا ہو اہے جس کے فورا بعد وہ عطا پور میں ایک فلائیٹ کرایہ پر حاصل کی جس نے وہاں وہ خاکی وردی پہن کر خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے فلیٹ کرایہ پر لیا جس کے بعد اس نے شمس آباد میں 8 مکانات ،کتور میں 4 شادنگر میں دو مکانات میں سرقہ کرچکا ہے ۔سرقہ کی ہوئی تمام اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ کل شام کشن گوڑہ فلائی اور بریج کے قریب وہیکل چیکنگ کے دوران مشتبہ حالت میں دیکھتے ہوئے شنکر نائیک کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ عادی سارق شنکر نائک نے بتایاکہ ونپرتی میں اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا گیا جس کی وجہ سے اس نے غصہ میں تمام سرقوں کو انجام دیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اس کے قبضہ سے 70 تولہ سونا ،50 تولہ چاندی،ٹووہیلر ،ٹی وی ،گیس سیلنڈر و دیگر اشیاء جن کی جملہ مالیت 8.25 لاکھ کو ضبط کرلیا ۔