شمس آباد میں سارق گرفتار ، تین تولے سونا ضبط

شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تین تولے سونے ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ٹی انجینیلو 28 سالہ ساکن اندرا ریڈی نر الہ گورہ شمس آباد پیشہ سے پینٹر کو شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تین تولے سونا ضبط کرلیا ۔ انجینیلو شمس آباد میں واقع کمپاونڈ میں خواتین کو نشانہ بناتا تھا ۔ جو خواتین نشہ کی حالت میں ہوتیں دھیان دوسری جانب کرتے ہوئے ان کے گلہ سے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ آج اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔