شمس آباد ۔ /4 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایک خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 23 سالہ شادی شدہ خاتون موبائیل فون سے ریچارج کروانے شمس آباد پولیس اسٹیشن کے قریب واقع سندیپ موبائل دکان آئی جہاں دوکان مالک سندیپ نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اندر کھینچا اور اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس پر خاتون نے چیخ و پکار کی جس پر اطراف کی عوام جمع ہوگئے اور اس کی اطلاع پولیس کو کی گئی جس پر وہ دکان بند کرکے فرار ہوگیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب کسی بھی خاتون نے کوئی درخواست یا شکایت نہیں دی ۔