شمس آباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے معین محلہ میں آج صبح ایک خاتون نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب شاکرہ بیگم 30 سالہ زوجہ محمد طاہر علی نے آج صبح گھر میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ شاکرہ بیگم کے شوہر سعودی میں ملازم ہے ۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔۔