شمس آباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ کاپوگنڈہ میں ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب جیکم شیٹی پرنٹا 18 سالہ 14 مارچ سے لاپتہ ہوگئی ۔ لڑکی کی ماں لکشمی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہونچکر بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سائیلو نے مقدمہ درج کرلیا ۔
شوہر کی ہراسانی سے بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ پی وی لکشمی جو لالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی ۔ لکشمی کو شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔