شمس آباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ سدانتی سے ایک خاتون لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب نانم ربیکا ، 25 سالہ ساکن سدانتی جس کی شادی دو سال قبل پروین کمار سے ہوئی ۔ نانم ربیکا 13 جولائی کو اپل چرچ کیلئے گئی اور واپس نہیں آئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر ڈی مہیش نے مقدمہ درج کرلیا اور خاتون کے متعلق معلومات ہونے پر فون نمبرات 9490617305 اور 9491053279 پر اطلاع دینے کی اپیل کی ۔
پولیس کو دستیاب نامعلوم نعش کی شناخت
حیدرآباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم پولیس نے دو جولائی کے دن دستیاب نعش کی شناخت کرلی ہے ۔ جس کا نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو پھینک دیا تھا ۔ انسپکٹر ابراہیم پٹنم محمد غوث نے بتایا کہ نعش کی شناخت 19 سالہ کے ابھمنیو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو بالاپور علاقہ کے ساکن ارجن کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا گذشتہ ماہ کی 24 تاریخ سے لاپتہ تھا ۔ جو آئی آٹی آئی طالب علم بتایا گیا ہے ۔ ایک اور دو جولائی کی رات ادی پیٹلہ کے علاقہ میں پولیس کو ایک انتہائی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی تھی ۔ پولیس نے اس نعش کی شناخت کرلی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔