شمس آباد ایرپورٹ کو کارین نیوٹرالیٹی سرٹیفیکٹ

شمس آباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو قطر میں منعقدہ تقریب میں ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے نیوٹرالیٹی لیول  3+ حاصل کرنے پر کارین نیوٹرالیٹی سرٹیفیکٹ میں کیسری ماتھر اے سی آئی صدر نے پیش کیا ۔ مسٹر ایس جی کے کشور نے یہ سرٹیفیکٹس حاصل کیا اور اس موقع پر ان کے ہمراہ منیش سنہا چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) اور نارائنا سوامی وینکٹا چلپتی ہیڈ سیفٹی اینڈ انوائرنومنٹ GHIAL بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسٹر  ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے ماحولیات کو صاف ستھرا اور پاک رکھنے کے لیے سرٹیفیکٹس دئیے جاتے ہیں ۔ جس کے لیے چار لیولس Mapping ، Reducation ، Optinization  اور چوتھا 3+ Neutrality ہے جو ہم نے چاروں کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ جس کے لیے ہم نے توانائی کی بچت کے لیے پانچ میگاواٹ پاور پلانٹ لگا جس کے ذریعہ تقریبا 75 فیصد روشنی اس سے حاصل کررہے ہیں اور تمام ایرپورٹ  میں ایل ای ڈی لائٹس کو لگا اور ساتھ ہی رن وے کے دونوں جانب بھی ہم نے ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا ہے ۔۔