شمس آباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ایک مسافر کے قبضہ سے بلٹس برآمد ہوئے جسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب کیلاش کمار ورما ساکن اترپردیش جٹ ایرویز فلائیٹ کے ذریعہ حیدرآباد سے لکھنو جارہا تھا کہ ایمگریشن چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے تین بلٹس برآمد ہوئے جس پر اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ کیلاش کمار ورما نے پولیس کو اپنا گن لائیسنس بتایا جس پر اسے کاغذی کارروائی کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ۔