شمس آباد ایرپورٹ پر ایک کیلو سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی ۔ جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران حیدرآبادی شہری کے لگیج سے ایک کیلو سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جس پر کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور سونے کو ضبط کرلیا ۔۔