شمس آباد ایرپورٹ پر امریکی شہری گرفتار

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایرپورٹ پر امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ امریگیشن عہدیداروں نے تلاش کے دوران اس امریکی شہری اسٹیفن فلیپس کے فیصلہ سے کارتوس برآمد کرلئے اور اس شخص کو آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیفن 30 ستمبر کے دن حیدرآباد اپنے ساتھی صابر سے ملاقات کیلئے آیا تھا اور آج وہ واپس اپنے ملک جارہا تھا کہ ایمیگریشن عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔