شمس آباد ایئرپورٹ پر 2 کیلوسونا ضبط

حیدرآباد۔18مئی ( این ایس ایس) شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمس حکام نے ابوضبی سے ذریعہ طیارہ پہنچنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے دو کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ مسافر ایئرپورٹ پر کسٹمس حکام کو دھوکہ دینے کے ارادہ سے سونے کے کئی بسکٹس سیل فون بیاٹریوں کی جگہ رکھ دیا تھا ‘ لیکن حکام نے تلاشی کے دوران کئی سیل فونس میں پوشیدہ سونے کے بسکٹس کا پتہ چلالیا اور فی الفور اس مسافر کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا ۔