شمال مغربی ممبئی سے راکھی ساونت مقابلہ کریں گی

ممبئی ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے آج کہا کہ وہ میٹرو پولس شہر ممبئی میں خواتین کے تحفظ کو بحال کرنے کے نعرہ کے ساتھ شمال مغربی ممبئی سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گی۔ راکھی ساونت کے حریف امیدواروں میں کانگریس کے گروداس کامت، شیوسینا کے گجنن کیرتکر، ایکٹر ڈائرکٹر مہیش منجریکر ایم این ایس اور عام آدمی پارٹی کے مانک گاندھی شامل ہیں۔