شمالی کوریا معاملہ پر امریکہ سے تحمل برتنے روس کی اپیل

ماسکو، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ سے جزیرہ نما کوریا پر ویسے کسی بھی فوجی کارروائی سے بچنے کی اپیل کہ جس کے غیر متوقع نتائج ہو سکتے ہیں۔روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مسٹر لاوروف نے کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیوں کے دباؤ میں کسی طرح کے اضافہ کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
قطر تنازعہ : شاہ سلمان اور ٹرمپ کی بات چیت
واشنگٹن،31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ رٹرمپ نے کل سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے گفتگو کی اور فریقوں سے قطر کے تنازعہ کو ختم کرنے سفارتی تجاویز تلاش کرنے کی اپیل کی۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں بتایا گیا کہ بحرین، متحدہ عرب امارات و مصر کے ساتھ سعودی نے جون سے قطر سے سیاسی و تجارتی تعلقات کو ختم کرلیا ہے ، کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ قطر ان کے علاقائی دشمن ایران اور اسلام پسندوں کی حمایت کرتا ہے ۔