شفٹ تبدیل کرلینے سے ہندوستانی نژاد فلائیٹ اسٹیورڈ41 سالہ سنجید کی جان بچ گئی

کوالالمپور 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک ساتھی سے اپنی شفٹ باہم تبدیل کرلینے کی وجہ سے ہندوستانی نژاد فلائیٹ اسٹیورڈ سنجید سنگھ سندو کی جان بچ گئی۔ 41 سالہ سنجید نے اپنی شفٹ اپنے ساتھی کے ساتھ تبدیل کرلی تھی ورنہ وہ بدقسمت پرواز MH-17 میں جو ایمسٹرڈم سے کوالالمپور جانے والی تھی اور جسے مشرقی یوکرین میں کل مار گرایا گیا ،فلائیٹ اسٹیورڈ کے فرائض انجام دینے والا تھا ۔ اس طیارہ میںسوار تمام 298 افراد اس واقعہ میں ہلاک ہوگئے ۔ اس کے پریشان حال والد جیجر سنگھ ،سنجید کی والدہ نے اپنے بیٹے کیلئے اس کے پسندیدہ پکوان تیار کررکھے تھے تا کہ وہ پینانگ (ملائیشیاء) پہنچنے پر اسے کھلائے جاسکے ۔ طیارہ کو مار گرانے کی اطلاع ملنے پر اس کے والد جیجر نے جس کی آنکھوں میںآنسو بھرے ہوئے تھے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسے اور اس کی بیوی کو یہ خبر اپنی بہو سے ملی۔ وہ بھی ملائیشیاء ایر لائنس میں فلائیٹ اسٹیورڈ ہے ۔ روزنامہ اسٹار کے بموجب سنجید جسے پیار سے بابی کہا جاتا تھا اپنے والدین کا سب سے چھوٹا اور واحد بیٹا تھا ۔ پرواز MH-17ایمسٹرڈم شیپول ایر پورٹ سے کل دوپہر سے کچھ قبل روانہ ہوئی تھی اور مقامی وقت کے مطابق 6:10 بجے صبح کوالا لمپور پہنچنے والی تھی ۔ پرواز کے راستے کی معلومات سے پتہ چلتا تھا کہ یہ طیارہ 33 ہزار فیٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا جبکہ وہ غائب ہوگیا ۔ بوئنگ 777طیارہ سمجھا جاتا ہے کہ یوکرین ۔ روس سرحد پر مار گرایا گیا ۔