کوہیر ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مسٹر این روی ظہیر آباد ڈیویژن ڈی ایس پی نے کوہیر منڈل کے حساس مواضعات ، موضع دگوال ، مدری ، کوہیر ، چنتل گھٹ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا بعد ازاں ڈی ایس پی کوہیر پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر منڈل میں جملہ 53 پولنگ بوتھس ہیں صاف و شفاف انتخابات کے لیے ہر ممکنہ اقدامات انجام دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹی قائدین سے خواہش کی کہ کسی بھی مقام پر ریالی یا پھر عوامی جلسہ منعقد کرنا ہو تو پولیس سے اجازت حاصل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ بالا خوف و خطرے کے حق رائے دہی کریں ۔ متنازعہ مواضعات میں زائد فورس تعین کیا جارہا ہے اس موقع پر سرکل انسپکٹر ظہیر آباد سدیشور اور سب انسپکٹر پولیس رامو کے علاوہ پولیس کا عملہ موجود تھا ۔۔