شعیب کے ونڈے میں 19سال مکمل

ابوظہبی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) شعیب ملک ونڈے کیریئر کے 19سال مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ شعیب ملک نے ونڈے کیریئر میں 19سال مکمل کرلیے، وہ دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ اس سے قبل سچن تنڈولکر23، جے سوریا21 اور جاویدمیانداد20 سال تک بین الاقوامی میدانوں پر حکمرانی کرتے رہے۔ پاکستانی آل راؤنڈر نے چوتھے طویل کیریئر کا ریکارڈ اپنے کیا ہے۔ انھوں نے ونڈے میں اکتوبر 1999میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ میں پہلا مقابلہ کھیلا تھا اور نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلا گیا مقابلہ شعیب کے کیریئر کا 272 واں مقابلہ تھا۔