شعیب کی سنچری پر ثانیہ کو خوشی!

لاہور، 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شعیب ملک کی سنچری پر ثانیہ مرزا خوشی سے نہال ہو گئیں اور شوہر کو شاندار کارگزاری پر مبارکباد دی۔ ٹوئٹر پر ثانیہ نے کہا، ’’الحمدللہ شعیب ملک کی سنچری پر بہت خوش ہوں، محنت ضرور رنگ لاتی ہے۔ امید ہے وہ آئندہ میچز میں ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘‘۔