ایک ایسے حالات جب کہ ہند ۔ پاک کے حالات کشیدہ ہورہے ہیں ان حالات میں شیکھر ڈھون نے اخلاق کی عظیم مثال قائم کی۔پچھلے دنوں ہیلٹن میں منعقدہ نیوزلینڈ کے خلاف پاکستان کے درمیان شعیب ملک زخمی ہوگئے۔اس پرانڈین ٹیم کے کرکٹر شیکھر ڈھون نے شعیب ملک کو ٹوئیٹ کر کے ان کی مزاج پرسی کی۔اس ٹوئیٹ نے سارے پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔شیکھر ڈھون نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’ جناب شعیب ملک :
میں امید کرتا ہوں کہ آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائینگے۔اور بہت جلد میدان میں اترینگے۔اور اپنا خیال رکھیں‘‘۔اس ٹوئیٹ کے بعد شیکھر کے اچھے اخلاق اور شعیب ملک کے لئے اس ٹوئیٹ پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے بتایاکہ ’’ شعیب ملک جب رن لینے کے لئے دوڑرہے تھے کہ گیند ان کے سر کے پیچھے کے حصہ لگی۔ان کے سر پر گہرازخم آیا۔شعیب ملک نے ڈوئیٹر پر کہا کہ ’’ الحمدللہ: اب میں ٹھیک ہیں۔گیند میرے سر پر لگنے کی وجہ سے مجھے مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔لیکن اب میں بہتر ہوں۔ میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اور سب سے دعا کی گذارش کرتا ہوں‘‘۔