لاہور۔ 5اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو بہتر کارکردگی کا صلہ ملنا شروع ہو گیا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق کپتان شعیب ملک کا زمبابوے کے خلاف سیریز میں واپسی ہوئی ہے اور فی الحال تو وہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں لیکن سری لنکا میں تسلسل کے ساتھ مظاہرہ کرنے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ان کا نام کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان آمدکے بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا سکتا ہے نیز شعیب ملک کو بی زمرے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔